ریلیف فنڈ محکمے کی ملی بھگت سے میرے بھائی کھا گئے ہیں۔ مجھے انصاف فراہم کریں: عبدالوحید۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کمشنر ہزارہ ڈی سی ابیٹ آباد مجھے انصاف فراہم کریں میرا مکان حالیہ بارشوں سے زمین بوس ہو چکا ہے جس کا ریلیف فنڈ محکمے کی ملی بھگت سے میرے بھائی کھا گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالوحید ولد معروف سکنہ مصر کٹھیالہ لور تناول نے کہا ہے کہ میں ایک غریب اور بیمار آدمی ہوں میری گزر بسر مشکل سے ہو رہی ہے اور حالیہ بارشوں سے میرا مکان بھی گر گیا ہے جس کا ریلیف محکمے کی ملی بھگت سے میرے بھائی کھا گئے ہیں اور میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوں میرے والد بیمار ہیں ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے میرے بھائی اس کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں لہذا میری کمشنر ہزارہ ڈی سی ابیٹ آباد سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میرے مکان کی بحالی کی رقم مجھے دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!