محکمہ معدنیات ایبٹ آبادکی ملی بھگت: ماربل کے چالان پرلائم سٹون نکالاجانے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ معدنیات کی ملی بھگت: ماربل کے چالان پرلائم سٹون نکالاجانے لگا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کوٹھیالہ، صوبن گلی کے قریب واقع مہال روڈ پر لائم سٹون کی کان واقع ہے۔ جہاں محکمہ معدنیات کے افسران کی ملی بھگت سے سرعام ماربل کی لیز کے چالان لگا کر لائم سٹون نکال کر ٹرکوں میں لوڈ کرکے بھیجا جارہاہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ معدنیا ت کے افسران فی سیکڑہ پانچ سو روپے رشوت وصول کررہے ہیں۔ جس کی بدولت ماربل کی لیز کے چالانوں پر لائم سٹون نکال کر پنجاب اور دیگر علاقوں میں بھیجاجارہاہے۔ مقامی لوگوں نے صوبائی وزیر معدنیات، کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر سے محکمہ معدنیات کے افسران اور ماربل کی لیز کے چالانوں پر لائم سٹون نکالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!