کوہالہ پولیس چوکی کا حوالدار تھانیدار کے اختیارات سادہ کپڑوں میں استعمال کرنے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کوہالہ پولیس چوکی کا حوالدار تھانیدار کے اختیارات سادہ کپڑوں میں استعمال کرنے لگا۔کوہالہ سیاحتی گزر گاہ ھے جہاں بدتمیز عملہ کی جگہ پڑھے لکھے عملہ کی ضرورت ھے۔کوہالہ کے بدتمیز اور عوام علاقہ کو ناجائز تنگ کرنے والے اہلکاروں کی وجہ پولیس تھانہ بکوٹ اور اسکے عملہ کی بدنامی ہورہی ہے کوہالہ چوکی سے بلاتصدیق نذرانہ کے عوض جرائم پیشہ افراد کو راستہ دیا جاتا ھے جبکہ کوہالہ بازار سمیت دیگر مقامات پر مقامی لوگوں کو ناجائز تنگ کیا جاتا ہے۔مبینہ ذرائع کے مطابق کوہالہ پولیس چوکی تھانہ بکوٹ کا سرکل بکوٹ سے ہی تعلق رکھنے والا منہ زور اہلکار حوالدار ھے جو انچارج چوکی اور ایس ایچ او بکوٹ کو بھی خاطر میں نہیں لاتا آزادکشمیر اور کوہ مری کی طرف سے سرکل بکوٹ کی حدود میں آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ناجائز تنگ کرنا اور پھیری والوں جرائم پیشہ افراد کو جان بوجھ کر چھوڑ دینا جبکہ مقامی تھانیدار اور ویلج کونسل کی طرف سے جگہ جگہ سائن بورڈز نصب ہونے کے باوجود عمل نہ کروانے سے بکوٹ شریف جیسے گاوں میں سرعام خاتون سے پیسے چھینے کی واردات ہونا مقامی عمائدین کے مطابق کوہالہ پولیس چوکی کا عملہ ملوث ھے جو کبھی بازار میں سکیورٹی کے نام پر تاجروں سے بھتہ وصول کرتا ھے تو کبھی دوسرے جرائم میں ملوث لوگوں سے رابطہ کرکے ڈیل کی جاتی ھے جبکہ نذرانہ دینے والے جرائم پیشہ اور غیرملکی سرعام رہتے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بکوٹ کا موقف لیا گیا تو انھوں نے کہا کہ آج کی واردات پر کاروائی کررہئے ہیں جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے پولیس کو عوام کا محافظ بننا ہوگا بدتمیز اور خودسر اہلکاروں کی ھماری فورس میں جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!