ضلع بٹگرام کو پسماندہ رکھنے اور تعمیرو ترقی کے منصوبوں میں ناانصافیوں پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلع بٹگرام کو پسماندہ رکھنے اور تعمیرو ترقی کے منصوبوں میں ناانصافیوں پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے،حکومت سے مایوس بٹگرام کے معز زین بجلی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی حقوق کیلئے عدالت پہنچ گئے الائی ڈیم کی رائیلٹی, لوڈشیڈنگ, واپڈا سکول, واپڈا ہسپتال,روڈز, سپورٹس کمپلیکس اور بھرتیوں میں کوٹہ کیلئے ہائی کورٹ پشاور بنچ ایبٹ آباد میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے،ایبٹ آباد پریس کلب میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعید احمد ملکال،مفتی غلام اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بٹگرام کے پسماندہ ضلع کے عوام کو بنیادی حقوق نہیں دئیے جار ہے۔ڈیم سے حاصل بجلی بھی نہیں دی گی،جب کہ ہمارے منتخب نمائندے نااہل ہیں۔انہوں نے زاتی مفادات کے علاوہ ضلع کی ترقی کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔اس موقع پر مولانا رشید احمد, ایڈووکیٹ احمد علی خان اور ایڈوکیٹ عادل خان و دیگر بھی موجود تھے،سعید احمد ملکال نے مذید کہا کہ ضلع بٹگرام کے بنیادی حقوق کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ضلع بٹگرام میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ اسی ضلع کے الائی ڈیم سے 121 میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ سٹیشن میں جارہی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پہلے ضلع کے عوام کی ضرورت پوری کی جائے،انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایک لیڈی ڈاکٹر تک نہیں ہے زلزلے کے تباہ حال سکول ابھی تک نہیں بنے۔اس طرع روڈز سمیت مسائل کے انبار ہیں۔ مفتی غلام اللہ کا کہنا تھا ڈیم کی تعمیر کے موقع پر حقوق کیلئے تحریک شروع کی ہوئی ہے پچھلی حکومت نے کیے بار بار وعدے کیے مگر کوئی مسلہ حل نہ ہوا۔ہم نے بار بار حکومت سے رابطہ کیا مگر کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔مایوس ہو کر عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔اس موقع پر احمد علی خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالت میں رٹ کا مقصد ضلع کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک ہے،مطالبات میں عوام کے بنیادی حقوق ہیں۔الائی ڈیم کی رائیلٹی عوام کاحق ہے صوبہ کے باقی ضلعوں کی طرح بٹگرام میں بھی سپورٹس کمپلکس دیا جائے۔ملازمتوں میں چھ فیصد کوٹہ دیا جائے ان مطالبات کے لیے عدالت میں رٹ دائر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!