رمضان کاچاندنظرآتے ہی خون کی ہولی: قریبی رشتہ دارنے گولیاں مارکرچھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کوقتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) رمضان کاچاندنظرآتے ہی خون کی ہولی: قریبی رشتہ دارنے گولیاں مارکرچھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کوقتل کردیا۔ علاقے میں کہرام برپا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں رمضان المبارک کاچاند نظر آتے ہی لوگ استقبال رمضان میں مصروف ہوگئے۔ تاہم تھانہ سٹی کی حدود میں واقع شملہ پہاڑی کے قریب لمبی لڑی کے علاقے میں چھ بہنوں کے اکلوتے جواں سالہ بھائی عبید اللہ ولدریاست کو اس کے قریبی رشتہ دارمحمد شہزاد ولدمحمد نصیر نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مقتول عبیداللہ کو چارگولیاں لگیں۔ جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ورثاء کی دعویداری پرملزم محمد شہزاد کیخلاف قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجوہات دوران تفتیش سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!