ایبٹ آباد میں کزن کوقتل کرنیوالا شہزاد گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او تھانہ سٹی کی کارروائی لمبی لڑی بانڈہ سنجلیاں نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم شہزاد گرفتار۔پولیس ذرائع کے مطابق تیرہ اپریل کی شام تھانہ سٹی کی حدود لمبی لڑی کے قریب گھریلو تنازعہ پر شہزاد ولد نصیر نے26 سالہ عبیداللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔جس پر مقتول چچا کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ علت 205 جرم 302 درج رجسٹرڈ ہو کر تفتیش شروع کی گئی ضلعی پولیس سربراہ نے نوجوان کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او سٹی کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک سونپا جو کہ کامیابی سے پورا کرتے ہوئے آج ایک کاروائی کے دوران ملزم شہزادہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!