سردار ادریس کی واپسی: مسلم لیگ(ن) اور سردار شیربہادر کی مشکلات میں اضافہ:سردار شجاع نبی کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہوگئی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)مشتاق غنی گیم چینجر:سردار ادریس کی حمایت کے بعد سردار شجاع نبی کی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہوگئی۔ رش سرکل سے پی ٹی آئی کااسی فیصد ووٹ شجاع نبی کو ملنے کے بعد کامیابی کے قوی امکانات۔ تحصیل ایبٹ آباد کی سیاسی صورتحال اچانک اس وقت تبدیل ہوگئی۔ جب سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کی کوششوں سے آزاد امیدوار سردار شیربہادر کی حمایت کا اعلان کرنے والے سابق ایم پی اے سردار محمد ادریس نے وفاقی وزیر دفاع وپی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر پرویز خٹک سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے سٹی میئر سردار شجاع نبی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس ساری گیم میں سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کردار کسی سے ڈھکاچھپا نہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق سٹی میئر کے الیکشن میں ایبٹ آباد کی 32یونین کونسلوں کے لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ گلیات سرکل میں کڑلال برادری کے تین امیدوار ہونے کی وجہ سے ووٹ تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔ جس کے بعد رش سرکل کے ووٹ سے امیدوار کی کامیابی کا فیصلہ ہوگا۔ رش سرکل میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے علی خان جدون، سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور ایم پی اے قلندر لودھی کا وسیع جنبہ موجود ہے اور تینوں رہنماء اپنا ووٹ بنک سردار شجاع نبی کی کامیابی کیلئے بھرپور انداز میں استعمال کرینگے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آٹھ سالوں کے دوران ایبٹ آباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے۔ جس کی وجہ سے عوام میں پی ٹی آئی کی ساکھ بہت اچھی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پاس چالیس سالہ اقتدار میں کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مسلم لیگی امیدوار سردار شمعون یار خان کیلئے سٹی میئر کی سیٹ پر کامیابی حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!