پوش ترین علاقے جناح آباد، میزائل چوک میں منشیات فروشوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پوش ترین علاقے جناح آباد، میزائل چوک میں منشیات فروشوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پولیس چوکی جناح آباد کی حدود میں ایبٹ آباد کے پوش ترین علاقے آتے ہیں۔ جناح آباد پولیس چوکی کے اہلکار دن تو دن رات کے وقت بھی نہ تو گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور نہ ٹریفک بندش کی صورت میں کچھ کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر جناح آباد، جناح آباد، کاغان کالونی، میزائل چوک،پی ایم اے بائی پاس روڈ، منڈیاں اور جدون پلازہ میں آئس کا نشہ بیچنے والے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس چوکی جناح آباد میں ماہر عملہ تعینات کیاجائے۔ سفارشی بنیادوں پر بار بار مخصوص اہلکاروں کو ہی پولیس چوکی جناح آباد میں تعینات کیا جا رہا ہے۔جو مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!