بیس فیصد سے کم نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کو فارغ کرنے کا حکم۔

پشاور(وائس آف ہزارہ)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق جن سکولوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج 20 فیصد سے کم دیتے ہیں ان سکولوں کے اساتذہ کا تدریمی الاونس روک دیا جائے اس ضمن میں محکہ تعلیم کے سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈائریکٹر کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ای اوز فوری طور پر ایسے سکولوں کے اساتذہ پر ذمہ داری عائد کریں انہیں نوٹس جاری کئے جائیں اور ساتھ ٹیچنگ الاونس روک دیا جائے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!