ڈی ایچ اوایبٹ آباد کی نااہلی: پیرا میڈیکس کی بادشاہی ہسپتالوں اور بی ایچ یوز سے غائب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی ایچ او کی نااہلی: پیرا میڈیکس کی بادشاہی ہسپتالوں اور بی ایچ یوز سے غائب۔بی ایچ یوز و دیگر طبی سنٹرز میں آنے والے مریض اور لواحقین سمیت حفاظتی ٹیکے لگوانے والے بچے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ بائیو میٹرک سسٹم نصب کر کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سمیت دیگر ہیلپنگ سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے، عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا۔

ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والوں کو گھروں کو بھیجا جائے محنتی اور قابل سٹاف کو تعینات کیا جائے عرصہ دراز سے ہسپتالوں میں تعینات سالوں سے چھٹیاں منا رہے ہیں مہینہ میں ایک دفعہ تنخواہ لینے کاغذی خانہ پری کے لیے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، اہلیان ایبٹ آباد
ڈیوٹی میں کوتاہی اور لیڈر کا شوق ایبٹ آباد کے عوام عاجز آ گئے نگران حکومت سے اصلاح احوال کا۔مطالبہ ڈاکٹرز سمیت دیگر سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اور ڈیوٹی کرو تنخواہ لو کی پالیسی پر عمل پیرا کہا جائے۔ اہلیان ایبٹ آباد۔
ڈی ایچ او آفس کے ملازمین اور سٹاف کا بی ایچ یوز اور ہسپتالوں میں عدم موجودگی پر شکایات کے انبار پر محکمہ ہیلتھ نے بائیو میٹرک سسٹم کا نوٹیفکیشن کردیا جنرل ڈیوٹیز ختم کرکے بی ایچ یوز میں سٹاف کو تعینات کرنے کے فیصلے پر جہاں عوام نے اس اقدام کو سراہا بائیو میٹرک کے خلاف پیرامیڈیکس نے احتجاج شروع کردیا ہسپتالوں میں سٹاف کی عدم موجودگی پر کئی مریض رل گئے عوام نے پیرامیڈیکس کی ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
پیرامیڈیکس بائیو میٹرک سسٹم اور جنرل ڈیوٹیز کے خاتمے کی مخالف نہ کریں انکا ہر محاذ پر ساتھ دیں گے مگر ڈیوٹیز میں کوتائی کی گئی تو عوام بھی سڑکوں پر آئے گی لاکھوں روپے تنخواہ لینے والا سٹاف عوام بی ایچ یوز اور ہسپتالوں میں موجود کیوں نہیں ہوتا کئی کئی دن سٹاف موجود نہیں ہوتا عوام اور عمائدین علاقہ نے ڈی ایچ او ایبٹ آباد کے اس اقدام کو سراہا کہ پورے صوبے میں سب سے پہلے بائیو میٹرک سسٹم ایبٹ آباد میں لگایا گیا اور یہ اقدام عوام کے لیے ہے اس کے خلاف کسی کو نہیں جانا چاہیے عوام اب ڈیجیٹل دور سے گزر رہی ہے بائیو میٹرک حاضری اور عوام خدمت کی اشد ضرورت ہے پیرامیڈیکس کے احتجاج سے گزشتہ روز بھی کئی مریض بی ایچ یوز میں تڑپتے رہے کئی بچے حفاظتی انجیکشن لگوائے بغیر گھروں کو چلے گئے بی ایچ یوز ڈسپنسری میں مریض پریشان حال جاتے ہیں عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرامیڈیکس ڈاکٹرز اور سٹاف کے لیے بائیو میٹرک ضروری بنائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!