چیئر مین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی ایبٹ آباد سے گرفتاری کی اندرونی کہانی۔

نو مئی کو توڑ پھوڑ اور کور کمانڈر کی وردی لہرانے کے الزامات امید ہے قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے: والد حفیظ اللہ۔ عدالت میں پیش کیا جائے: فرخ حبیب۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحریک انصاف کے رہنماء اور چیئر مین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں حسان خان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ میرے بیٹے کو ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مجھے امید ہے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور قانون سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرسٹرحسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسان نیازی کو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تا کہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کر سکے اور خاندان کو ان کے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔

حسان نیازی پر 9 مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کارکنوں کو اکسانے اور کور کمانڈر کی وردی لہرانے اور دیگر الزامات ہیں واضح رہے کہ 20 جون کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو پیش آئے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، حسان خان نیازی اور تحریک انصاف دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔ ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی میں 1900 مشتعل مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔ اس سے قبل 20 مارچ کو پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی کو گرفتار کیا گیا تھا، اُن کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کے خلاف مقدمہ درج تھا۔ بعد ازاں 21 مارچ کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی درخواست پر حسان خان نیازی کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!