اسلحہ برانچ ایبٹ آباد کا اہلکار شراب کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ سٹی پولیس کا بانڈہ سنجلیاں میں چھاپہ موٹر کار سے بھاری مقدار میں شراب چرس اور غیر قانونی پسٹل برآمد کرلیا۔اسلحہ برانچ آفس کے اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات مخبر خاص نے ڈی پی او ایبٹ آباد یاسرآفریدی کو اطلاع دی ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود بانڈہ سنجلیاں میں موٹر کار نمبریAC 7494 میں اسلحہ برانچ آفس کا اہلکار فضیل نامی بھاری مقدار میں شراب لیکر جارہا ہے اور یہ اہلکار پچھلے کئی سالوں سے ٹانچی چوک سمیت دیگر علاقوں کے نوجوانوں میں شراب سپلائی کرتا ہے۔

ڈی پی او یاسرآفریدی کے حکم پرپر ایس ایچ اوتھانہ سٹی نے پولیس نفری اور سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ بانڈہ سنجلیاں پہنچ گئے اور ناکہ بندی لگا دی ناکہ بندی کے دوران فضیل کی موٹر کار بھی آگئی۔جسکو پولیس نے روک دیا اور گاڑی کی تلاشی شروع کردی گاڑی سے 240 بوتلیں شراب 13سو گرام چرس اور ایک عدد پسٹل برآمد ہوا فضیل کے ساتھ دوسرا ساتھی ضیاء بھی موجود تھا پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کیا جہاں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ڈیمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!