آزادی کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف کا پی ایم اے میں خطاب۔

قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی اندرونی و بیرونی دشمنوں سے واقف ہیں افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے جنرل عاصم منیر کا کاکول میں خطاب۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر ملٹری اکیڈمی کاکول میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی کا مکمل دفاع کرے گا انہوں نے دشمنوں کو قائد کے فرمان کے مطابق دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکے جب کبھی اور جہاں کہیں ضرورت ہوگی پاک فوج کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ انہوں نے قوم کو 76 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم پاکستان کے خلاف پھیلایا جانے والا ہر طرح کا پروپیگنڈہ مستر د کرتے ہیں اللہ کا مسلمانوں سے وعدہ ہے کہ اگر تم ایمان والے ہو تو مصیبتوں تکالیف سے پریشان نہ ہو پریشانی کے بعد راحت بھی آتی ہے پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانا ہمارا مشن ہے اللہ کی مدد ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ ہوتی ہے، ہم پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا جبر اور استعبد ادکشمیریوں کی جہد و جہد آزادی کو نہیں روک سکتا دنیا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے خیبر میچ ونخوا اور بلوچستان کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے پر خراج تحسین پیش کیا بھارت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوائیمی طاقتوں میں جنگ ہم نہیں چاہتے مگر بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں ملوث ہے ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کا سامنا ہے ہم ایک کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں دیدہ اور نادیدہ دشمنوں کا سامنا ہے مگر یاد رکھیں پاکستان ہماری شناخت ہے انہوں نے کہا کہ ناامیدی اور مایوسی پھیلانے والوں کا پروپیگنڈہ بھی مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ بھی نہیں انہوں نے اس شعر کے ساتھ ہی تقریر ختم کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔ قبل ازیں ملک کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مادر وطن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب میں اس حقیقت کا والہانہ اظہار کیا گیا کہ پاکستان ایک زندہ دل قوم ہیں، کیڈٹس نے ڈرل پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ لی نے قومی ترانے اور دھنیں پیش کی گئیں ولولہ انگیز تقریب نے حاضرین و ناظرین پر سحر طاری کر دیا تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر سنائی گئی آرمی چیف نے پرچم کشائی کی۔ تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!