ایبٹ آباد میں ایک تاریخی شخصیت 106 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں ایک تاریخی شخصیت 106 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ وہ کون سی شخصیت تھی جو گمنام رہی۔تو وہ اس سعد اکبربابرک کی بیوی ملمال بی بی تھی جس نے 1951 میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا لیاقت باغ میں قتل کیا تھا۔اس سعد اکبر کو تو موقع پر ہی پکڑنے کی بجائے قتل کیا گیا تھا۔مگر اس کے دوبیٹوں اور بیوہ ملمال بی بی کو ایبٹ آباد کنج قدیم میں رہائش اختیارکرلی۔سعداکبرکابڑا بیٹا دلاور خان جو اس وقت 8 سال کا تھا۔ آج بھی 85 سال کی عمر میں زندہ سلامت اپنے ذاتی بہت بڑے گھر میں شملہ ہل بانڈہ املوک میں رہائش پزیر ہے۔کیونکہ جو گھر ان کو اور اس کی ماں کو آلاٹ کیا گیا تھا وہ بیوہ کے نام پہ تھا۔اور ان کا بچپن وہاں گزرا اور اسی دوران سعداکبرکی اہلیہ نے دوسری شادی کرلی اور اس کے ہاں 5 بچے یعنی چار بیٹے اور ایک بیٹی کی مزید پیدائش ہوئی،8 بھائی اور ایک بہن والا کنبہ نہایت خوشحال زندگی گزارتا رہا۔اور بالآ خر دلاور خان کی شادی بھی اس کے دوسرے پاکستانی والد بدل زمان خان نے اپنی رشتہ دار سے کروائی جو سات بچوں یعنی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں ہے،سعد اکبر کے باقی تین بیٹے یکے بعد دیگرے امریکہ میں سیٹل ہوگئے۔

دلاور خان شادی کے کچھ عرصہ بعد کابل گیا۔بقول اس کے اپنی آبائی زمینیں دیکھنے۔اور اپنی بیوی اور ایک ہی بیٹا جو اس وقت تھا اس کو ماں کے پاس چھوڑ رکھا تھا۔8 سال بعد واپس آیا اور بیوی بچے کو بھی لے گیا۔ مگر کچھ عرصہ آنا جانا کرتا رہا۔اور بالآخر پچھلے 50 سال سے مستقل اپنے ذاتی گھر میں مقیم ہے۔آلاٹ ہوا گھر ماں نے فروخت کر دیا۔اور دوسرے خاوند کے بچوں کے ساتھ نئے بنگلوں میں رہائش پزیر تھی اور دنیا سے رخصت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!