سابق ایم پی اے نثار صفدرخان پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے صدرمقرر۔ دیگرکابینہ کا بھی اعلان کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: سابق ایم پی اے نثار صفدرخان پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے صدرمقرر۔ دیگرکابینہ کا بھی اعلان کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ریجن کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کی کابینہ کا اعلان کردیاگیاہے۔ جس کے مطابق سابق ایم پی اے نثار صفدر خان کو صدر، سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی ملک صفدر اعوان کو سینئر نائب صدر، سردار رستم کو نائب صدر، وسیم دلدار عباسی کو نائب صدر، حافظ جاوید کو جنرل سیکرٹری، سردار ایاز کو اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری، غضنفر علی کو کو تحصیل ایبٹ آباد کا جنرل سیکرٹری، سابق ممبر ضلع کونسل انجینئر فیصل خان کوتحصیل حویلیاں کا جنرل سیکرٹری، صفدر خان تنولی ایڈوکیٹ کو تحصیل شیروان کا جنرل سیکرٹری، راجہ فضل الرحمن کو تحصیل لورہ کا جنرل سیکرٹری، ملک جمیل کو سیکرٹری مالیات، سردار ندیم کو سیکرٹری اطلاعات، نعیم تنولی کو جوائنٹ سیکرٹری تحصیل حویلیاں، سابق تحصیل کونسلر نعیم صراف کو تحصیل ایبٹ آباد کیلئے جوائنٹ سیکرٹری اور بابو جمال عباسی کو تحصیل لورہ کیلئے جوائنٹ سیکرٹری مقرر کردیاگیا ہے۔

جبکہ ایک دوسرے نوٹیفکیشن میں ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی ایبٹ آباد سٹی کا بھی اعلان کیاگیا۔ جس میں سابق ضلع نائب ناظم کامران گل ایڈوکیٹ کو صدر، ملک سعید کو سینئر نائب صدر، ملک مظہر خان، راشد خان کو نائب صدور، سابق تحصیل کونسلر سردار شیردل کو جنرل سیکرٹری، نبیل خان کو اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری، قاضی عبید الرحمن کو ڈی جی ایس، وقار خان کو اسسٹنٹ سیکرٹری، جاوید خان کو سیکرٹری مالیات اور محفوظ الرحمن عرف نومی کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!