جناح آباد سے روزپیٹل کمپنی کے منیجر کا موٹرسائیکل چوری۔ ماہانہ تین سوسے زائد موٹرسائیکل چوری ہونے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جناح آباد سے روزپیٹل کمپنی کے منیجر کا موٹرسائیکل چوری۔ ماہانہ تین سوسے زائد موٹرسائیکل چوری ہونے لگے۔ پولیس بے بس ہوگئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ جناح آباد گلی نمبر نو میں واقع روزپیٹل کمپنی کے دفتر کے باہر ایریا سیلز منیجر ریحان زاہد نے اپنا موٹرسائیکل نمبر: AKL-2116کھڑاکیا۔ چند منٹوں بعد وہ دفتر کے باہر آئے تو موٹرسائیکل غائب تھا۔ جس کی اطلاع پولیس چوکی جناح آباد اور پولیس کنٹرول کو دی گئی۔ لیکن پولیس موٹرسائیکل کی برآمدگی میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں یومیہ ایک درجن جبکہ ماہانہ ساڑھے سے زائد موٹرسائیکل چوری کئے جا رہے ہیں اور پولیس اس گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کار اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کیلئے پولیس ایبٹ آباد کے مختلف اہم مقامات پر مستقل طور پر ناکے لگائے اور ہر مشکوک گاڑی کو چیک کیاجائے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر میں سی سی ٹی وی کا نیٹ ورک فوری طور پر لگایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!