ایبٹ آباد میں ایم کے الیکٹرک سٹورمیں لاکھوں روپے مالیت کی چوری۔ شہری عدم تحفظ کاشکار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایم کے الیکٹرک سٹورمیں لاکھوں روپے مالیت کی چوری۔ شہری عدم تحفظ کاشکار۔ پولیس کی ناقص کارکردگی پر سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں تھانہ میرپور کے قریب واقع ایم کے الیکٹرک سٹور کے مالک دانش گل نے بتایاکہ ہفتہ کے روز وہ صبح اپنی دوکان پر آئے تو دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔ جب دوکان میں داخل ہوا تو نامعلوم چور لاکھوں روپے مالت کے بجلی کے تاروں کے بنڈل، ایس ایم ڈی لائٹس، بریکر، ڈرل مشینیں، شیٹ، بٹن اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے تھے۔ دانش کے مطابق انہوں نے یہ سامان جناح آباد میں ایک زیر تعمیر گھر کیلئے منگوایاتھا۔ جوچورچوری کرکے لے گئے۔ چوری کی اطلاع تھانہ میرپور میں دی گئی۔ لیکن پولیس نے نہ تو ہماری رپورٹ لکھی اور نہ ہی کوئی کارروائی کی۔

دوسری جانب پوش علاقوں میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ شہریوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر آئی جی خیبرپختونخواہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!