موجودہ پاکستان صرف چند مخصوص مراعات یافتہ طبقہ کی دسترس میں ہے:سب کا پاکستان پارٹی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزاہ)سب کا پاکستان پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد منیر نے کہا ہے کہ ملک کے 26کروڑ عوام کے یکساں مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک انقلابی منشور کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔پاکستان کو ایک خود مختارخود کفیل ملک بنانے کے لئے اصلاحات کے زریعے تبدیلی لائیں گے۔موجودہ پاکستان صرف چند مخصوص مراعات یافتہ طبقہ کی دسترس میں ہے۔ملک میں دو لاکھ آمدنی رکھنے والوں سے 70 فیصد ٹیکس وصولی کرکے قومی خزانہ کو لبالب بھر یں گے،قومی خزانے کو بندر بانٹ کے فارمولے سے تحفظ دینے کے لئے صدر،وزیر اعظم، عدلیہ سمیت تمام سرکاری،نیم سرکاری اور خو مختار اداروں کو صرف قومی ہے سکیل کے مطابق تنخواؤں کی ادائیگی ہوگی۔اور ٹیکس چوری کرنے والوں سے واجبات کی مد میں 20ہزار ارب وصول کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا کو پارٹی منشور کی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

سربراہ سب کا پاکستان پارٹی ڈاکٹر محمد منیر کا کہنا تھا ملک میں اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے زکوۃ وعشر اور بیت المال کے نظام کو مکمل فعال بنا کرمستحق افراد کی بھرپور کفالت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے دنیا کے ترقیافتہ ممالک جو آئی ایم ایف کے شکنجہ سے دور ہیں وہاں بھی ٹیکس 60 فیصد وصول کیا جاتا ہے۔جب کہ پاکستان میں 35 فیصد وصول کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر محمد منیر خان کا کہنا تھا ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے انکم ٹیکس کی شرح میں ردو بدل کرکے ذیادہ آمدنی پر 70 فیصد تک ٹیکس لگا ئیں گے۔انہوں نے ملک میں زرعی شعبہ سمیت مختلف طبقات کو ٹیکس میں رعایت دینے کی مجرمانہ روش ختم کرکے سالانہ دو لاکھ اور اس سے زائد آمدنی والے افراد کو ٹیکس ریٹرن دینے کا پابند بنائیں گے۔اور ٹیکس چوری کرنے والے ایک ایک فرد کو تلاش کرکے ان سے واجبات کی مد میں 20ہزار ارب روپے کا اگلا پچھلا ٹیکس وصول کریں گے۔ڈاکٹر محمد منیر کا کہنا تھا ملک میں سمگلنگ کے زریعے ٹیکس کی چوری کو ختم کریں گے۔

انہوں نے شفاف احتساب پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کو بے تحاشا قرضوں میں ڈبونے اور قومی خزانہ کو کنگال کرنے والوں کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن آبادی کے دباؤ کی وجہ سے خوفناک مسائل جنم لے رہے ہیں جس کو قابو کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات منشور کا حصہ ہے۔غریب کو علاج اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگا کر سرکاری ہسپتالوں میں 24گھنٹے سہولیات دیں گے اور اساتذہ کی پرائیویٹ ٹیوشن پر پابندی لگاکے تعلیمی اداروں کو فعال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صیح معنوں میں پاک دھرتی کو سب کی دسترس کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔سب کا پاکستان پارٹی کے منشور کا خلاصہ سب کے لئے ایک جیسا بہتر پاکستان کا قیام ہے۔ملک اور قوم کے لئے جو خواب دیکھے ہیں وہ پورے کر کے رہیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں تنخواؤں کی مد میں بندر بانٹ کے زریعے لاکھوں اور کروڑوں میں ادائیگی کی جارہی ہے جس سے غریب عوام کا استحصال ہو رہا ہے اس تفریق کو ختم کرکے صدر،وزیر اعظم،عدلیہ سمیت تمام سرکاری ونجی محکموں میں قومی ہے سکیل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے تاکہ غریب عوام کو خوشحال اور مقروض ملک کو پاؤں پر کھڑا کرکے معیشت کو مستحکم کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!