مہنگائی اور روپے کی بے قدری،رواں سال مہنگا ترین حج 10 سال میں سرکاری حج پیکچ 2 لاکھ 74 ہزار سے بڑھ کر 11لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گیا

2022ء کی نسبت رواں سال حج پیکچ چالیس فیصد سے زائد مہنگا ہو گیا ہے، رپورٹ
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) روز مرہ کی مہنگائی اور روپے کی بے قدری سے پاکستانی عوام کے لیے حج بھی تاریخ کا مہنگا ترین ہو گیا، دس سال کی قلیل مدت میں حج بیت اللہ پاکستانی عوام کے لئے چار گنا مہنگا ہو گیا۔ 2014ء سے 2023 تک تقابلی جائزہ کے مطابق 10 سال میں سرکاری حج پیکج 2 لاکھ 74 ہزار سے بڑھ کر 11لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گیا، امسال پاکستانی عوام کے لئے سرکاری حج سکیم 11 لاکھ 75 ہزار اور دس ہزار کے فرق سے جنوبی علاقوں کے لئے ہوگی، سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والافی پاکستانی عازم کم از کم ساڑھے بارہ لاکھ تک خرچہ کرے گا، پرائیویٹ کے لئے کم از کم رقم ساڑھے 13 لاکھ تک پہنچ جائیگی اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ تک ہوگی، رپورٹ کے مطابق 2022 ء کی نسبت امسال سرکاری سکیم کے تحت تقریبا40 فیصد سے زائد ج یک مینا ہوگی، 2022 ء میں حج بیت اللہ سرکاری سکیم کے تحت 8 لاکھ 61 ہزار روپے تک رکھا گیا تھا، وفاقی حکومت نے سوا 5 ارب روپے کی سبسڈی دے کر پیچ میں ایک لاکھ 50 ہزار کی کمی کی،گزشتہ سال پاکستانی عازمین نے سرکاری سکیم کے تحت تقریبا سوا سات لاکھ روپے ادا کئے، 2019ء میں کو رونا سے قبل حج اخراجات سرکاری سکیم کے تحت 4لاکھ 35 ہزار روپے تھے، 2014ء میں سرکاری سکیم کے تحت پیج 2 لاکھ 74 ہزار روپے رکھا گیا تھا،2020 اور 2021ء میں کو رونا کے سبب بین الاقوامی دنیا کے لئے حج آپریشن معطل رہا، کور دنا وبا کے پیش نظر حج بیت اللہ صرف مقامی سطح پر ادا کیا گیا 2022ء میں حج بیت اللہ دنیا کے لئے مخصوص کوٹہ پر 40 سے پچاس فیصد کٹ کیسا تھ ادا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کے لئے حج آپریشن کے موقع پر سخت ترین کو رونا پالیسی لاگوری، پاکستانی عازمین کو بھی اس کے تحت اجازت ملی کو رونا کے بعد حج پیکج میں دوگنا اضافہ ہوا اور پاکستانی حج اخراجات ساڑھے چار لاکھ سے بڑھ کر 8 لاکھ کو کراس کر گئے، امسال پاکستان سمیت پوری دنیا کا کوٹہ بحال کر دیا گیا اور حج آپریشن کو پہلے کی طرح مکمل کھول دیا گیا، کوٹہ اوپن ہونے کیساتھ ہی حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد سے زائد اور گزشتہ 10 سال میں چار گنا اضافہ کر دیا گیا، پاکستان سے امسال 1 لاکھ 79 ہزار 210 خوش نصیب عازم حجاز مقدس ہونگے، پچاس فیصد سرکاری عازمین سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے فیس کی مد میں وصول کئے جائینگے، چی طور پر پچاس فیصد عازمین کے لئے کوٹہ 12 لاکھ سے 20 لاکھ تک پہنچنے کے امکانات ہیں، امسال وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے تحت حاجیوں کو کوئی سبسڈی بھی فراہم نہیں کی گئی، وفاقی حکومت نے فیس کی مد میں ڈالر ز جمع کرانے والوں کے لئے سپانسر سکیم کا اعلان کر دیا ہے، 4 ہزار 3 سو 25 ڈالرز سرکاری حج سکیم کے تحت جمع کرانا ہونگے جس کا مکمل کو ٹہ 44 ہزار 802 رکھا گیا ہے، 2014 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بی پیکج 2 لاکھ 74 ہزار رکھا 2019ء میں پی ٹی آئی کی حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور پرنور الحق قادری نے حج پیکج 4 لاکھ 35 ہزار رکھا، 2022 میں ن لیگی حکومت میں ن لیگی حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج پیکج ساڑھے 8 لاکھ رکھاجسے سوا سات لاکھ تک لایا گیا، 2022ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج پیکچ کو 11لاکھ 75 ہزار تک بڑھا دیا۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!