بلدیاتی الیکشن: سیف اللہ خان جدون، سردار شیربہادر، نعیم لودھی،شوکت تنولی، سردارادریس سمیت کئی امیدوار سٹی میئر، سٹی تحصیل اور تحصیل ایبٹ آباد وتحصیل لوئر تناول کے الیکشن میں کودنے کیلئے تیار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بلدیاتی الیکشن: سیف اللہ خان جدون، سردار شیربہادر، نعیم لودھی،شوکت تنولی، سردارادریس، اسحاق سلیمانی سمیت کئی امیدوار سٹی میئر، سٹی تحصیل اور تحصیل ایبٹ آباد وتحصیل لوئر تناول کے الیکشن میں کودنے کیلئے تیار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں اور سیٹ اپ میں تبدیلی کے بعد ایبٹ آباد میں سٹی میئر، سٹی تحصیل اور تحصیل ناظم کی نشستیں معرض وجود میں آ چکی ہیں۔ سٹی میئر میں ایبٹ آباد شہر کی چار اربن یونین کونسلیں شامل ہونگی۔ جن میں نواں شہر اربن، سٹی اربن، ملکپورہ وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ سٹی تحصیل اور تحصیل ایبٹ آبا دمیں زیادہ یونین کونسلیں ہیں۔ سب سے مشکل الیکشن تحصیل ایبٹ آباد کا ہے۔ جس میں ایبٹ آباد رش کے علاوہ گلیات بکوٹ تک کی یونین کونسلیں شامل ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق تحصیل ایبٹ آباد کا الیکشن گلیات سے تعلق رکھنے والا کوئی مضبوط امیدوار ہی جیت سکے گا۔ جس کیلئے اندرون خانہ سابق ایم پی اے سردار ادریس نے کوششیں تیز کررکھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سردار ادریس ماضی میں ایم ایم اے، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہے ہیں۔ گزشتہ ٹینور میں سردار ادریس کو سینٹ الیکشن میں ٹکٹ فروخت کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سردار ادریس جلد پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

سٹی میئر ایبٹ آباد کیلئے سابق تحصیل ناظم سیف اللہ خان جدون، سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر، سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی، سابق تحصیل کونسلر حاجی نعیم لودھی،سابق تحصیل کونسلر سردار شیردل سمیت دیگر کئی امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بالکل تیار کھڑے ہیں۔ جبکہ سٹی میئر ایبٹ آباد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ رہنماء مظہر خان جدون بھی سرگرم عمل ہیں اور انہوں نے اپنی الیکشن کمپین شروع کردی ہے۔ سٹی میئر کیلئے دیگر کئی غیر سنجیدہ امیدوار بھی سرگرم عمل ہیں۔

تحصیل لوئر تناول میں بھی کئی امیدواروں نے اپنی الیکشن کمپین شروع کررکھی ہے۔ جن میں سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد اسحاق سلیمانی، سابق ضلع نائب ناظم ملک جنید تنولی، پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے دلدار تنولی شامل ہیں۔ سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے اپنے ٹینور میں نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ لوئر تناول میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروائے ہیں۔ جبکہ ان کے مد مقابل ملک جنید تنولی جوکہ ضلع نائب ناظم رہے لیکن وہ لوئر تناول کیلئے کچھ بھی نہ کرسکے۔ ملک جنید تنولی کو پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ قائدین کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور خیال یہی ہے کہ تحصیل لوئر تناول کیلئے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملک جنید تنولی کو ہی ملے گا۔ تاہم ان کے مقابلے میں اسحاق سلیمانی بھی ایک مضبوط امیدوار ہیں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عوامی آدمی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!