مسلم لیگ(ن) ایبٹ آباد کی صدارت۔ مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردارمہتاب عباسی گروپوں میں رسہ کشی شروع۔

ایبٹ آباد:ایم پی اے سرار اونگ زیب نلوٹھ کے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی صدر نامزد ہونے کے بعد مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی صدارت کی جنگ میں مزید تیزی۔مختلف گروپ صدارت کا عہدہ اپنے نام کرنے کیلے متحرک۔ضلع ایبٹ کی صدارت کیلے رسہ کشی جاری۔رائے ونڈ لاہور میں کیپٹن صفدر اور ایبٹ آباد کے بعض لیگی رنماؤں کی بیٹھک۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی صدارت کیلے رابطوں صلاح مشورو اور لابنگ کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا سابق امیدوران قومی و صوبائی اسمبلی نے لاہور میں میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رنما کیپٹن ر محمد صفدر اعوان سے ملاقات میں اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا زرائع کے مطابق ملک محبت اعوان ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھ ایوب آفریدی ملک ارشد اعوان نے اپنی ترجیات سے آگاہ کیا۔

زرائع کا مزید کہنا ہے کے ایم این اے مرتضے جاوید عباسی اور کیپٹن صفدر آئندہ چند روز میں اس حوالے سے اہم ملاقات کریں گے مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی صدارت کے کھیل میں مرتضے جاوید عباسی اور کیپٹن صفدر کا گروپ سرادر مہتاب کی ٹیم کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہو گا یا نہیں اس کا فیصلہ آئندہ چند ہی روز میں متوقع ہے۔زرائع کے مطابق ضلعی صدارت کیلے ملک محبت اعوان،شوکت ہارون جدون،ارشد اعوان،ایوب آفریدی،نبیل عباسی،طاہرجاوید عباسی،ندیم احمد مغل شفیق اعوان سمیت دیگر امیدوار لابنگ میں مصروف ہیں۔سابق ایم پی اے عنایت اللہ جدون سے بیرون ملک رابط کیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق فیصلہ کا اختیار کیپٹن صفدر اور مرتضے جاوید عباسی کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!