ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نرسری وارڈ میں بچہ جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے) ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نرسری وارڈ میں بچہ جاں بحق۔ورثاء سراپااحتجاج۔وزیراعلی کے پی کے سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کوبتایا کہ گزشتہ روزاظہرنامی شخص نے اپنے تین دن کے بچے کو ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرکوچیک اپ کروایا ڈاکٹرنے بچے کونرسری وارڈمیں داخل کردیا گزشتہ رات نرسری وارڈ میں ڈیوٹی پرمامورر نرسز نے بچے کودودھ پلایا جوکہ بچے کے پھیپھڑوں میں چلاگیاجسکی وجہ سے بچے کی حالت غیرہوگئی۔ چندگھنٹے بچہ موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد نرسری وارڈمیں دم توڑگیا۔بچے کے والدکے مطابق میرابچہ کل بالکل ٹھیک تھا۔نرسز نے انتہائی غفلت کامظاہرہ پیش کرتے ہوئے میرے بچے کوموت کے منہ میں دھکیلا وزیراعلی کے پی کے اوروزیرصحت ہمیں فوری طور پرانصاف فراہم کریں بچے کی ہلاکت میں ملوث نرسز کوفوری طورپرگرفتارکیاجائے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث آئے روز قیمتی انسانی جانیں داؤ پرلگتی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!