پندرہ سالہ نوجوان کو گلے میں پھنداڈال کر قتل کردیا گیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) پندرہ سالہ نوجوان کو گلے میں پھنداڈال کر قتل کردیا گیا۔ نامعلوم قاتل کے خلاف مقدمہ درج۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ جیا میرا کے مقام پر نامعلوم افراد نے 14/15 سالہ لڑکے نعمان ولد کامران کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ قتل ہونے والے نوجوان کے ولد نے پولیس کو بتایا میرا بیٹا چار اگست کو دن ایک بجے گھر سے نکلا اور تین بجے تک گھر واپس نہ آنے پر قریبی تھانہ میں اطلاع دی گئی۔جبکہ لڑکے کی نعش گزشتہ روز جیا میرا سے گلے میں پھندا ڈالے ملی۔ قتل ہونے والے لڑکے کی نعش کا پوسٹ مارٹم کر کے نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا جبکہ لڑکے کے والد کی طرف سے نامعلوم قاتلوں یا قاتل کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!