ہزارہ یونیورسٹی میں لڑکوں اورلڑکیوں کیلئے چست اورجذبات ابھارنے والے لباس پر پابندی عائد کردی۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)چست اورجذبات ابھارنے والے لباس پر پابندی عائد کردی۔اس ضمن میں ہزارہ یونیورسٹی سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق اکیڈمک کونسل کی بائیسویں میٹنگ میں ہزارہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات اور فی میل سٹاف پر جینز، ٹائٹ، ٹی شرٹ، شارٹ شرٹ، ہیوی میک اپ، جیولری اوربڑے ہینڈبیگز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کی تمام طالبات اور فی میل سٹاف کالے، بھورے یا گہرے نیلے رنگ کے عبایہ، سکارف، دوپٹہ، شلوارقمیض پہنیں گی، اور تمام طالبات یونیورسٹی کا جاری کردہ شناختی کارڈ بھی گلے میں لٹائیں گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکوں اور دیگر سٹاف پر شارٹ، کٹی ہوئی جینز، چست شرٹ، چپل، سلیپرز، کانوں کی بالیاں، چین، لمبے بال، پونیاں اور داڑھی کے مختلف ڈیزائن بنانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ تمام مرد سٹاف ڈریس پینٹ، ڈریس شرٹ، شلوار قمیض، کوٹ اور سردیوں میں ٹوپی وغیرہ پہنیں گے۔ اور تمام طلباء اور مرد سٹاف گلے میں یونیورسٹی کا جاری کردی شناختی کارڈ بھی لٹکائینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!