پولیس کی بڑی کاروائی: دوکروڑ 23لاکھ سے زائد کی رقم برآمد۔دو ڈکیت گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) موٹر وے ڈکیتی میں چار ملزمان میں سے ماسٹر مائنڈ شکیل سمیت مزید ایک ملزم گرفتار، بقایہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے۔
مسروقہ رقم دوکروڑتئیس لاکھ43 ہزار روپے برآمد۔
ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ہمراہ دیگر افسران پولیس کے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے بتلایا کہ پانچ روز پہلے نوبل سٹیل ملز حطار سے براستہ موٹر وے سے دوکروڑ پچیس لاکھ روپے موٹر کار نمبری آر آئی اے 233میں لے کر درگئی جارہے تھے کہ حطار انٹرچینج سے کچھ فاصلہ آگے بامسلح افراد جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی روک کر نیچے اتارا اور کیش والی متذکرہ موٹر کار لے کر فرار ہوگئے۔ واقع سے متعلق بروقت اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور مجیب الرحمن، ڈی ایس پی خانپور جمیل الرحمن اور ایس ایچ او کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف جائے وقوعہ پر پہنچ کر موقع سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ضلع ہذا کے ساتھ باؤنڈری والے اضلاع میں بھی ناکہ بندیاں کروائی اور ایک پولیس ٹیم گاڑی کے تعاقب کے لئے روانہ ہوئی۔ جو تھوڑے ہی فاصلے پر چھینی گئی گاڑی روڈ کے سائیڈ پر کھڑی گاڑی برآمد ہوئی۔ جس میں کیش موجود نہ تھی۔ پولیس نے مدعی سے واقع سے متعلق درخواست پر جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں، سی سی ٹی وی فوٹیج، کال ڈیٹا ریکارڈ اور اپنے ذرائع سے معلومات پر تفتیش عمل کا شروع کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقع میں استعمال ہونے موٹر کار نمبری 9093کو ٹریس کیا۔ جو شکیل حسین ولد حبیب شاہ سکنہ محلہ بھٹیاں حطار کی ملکیتی تھی۔ جسکی گرفتاری کے لئے پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے مذکورہ ملزم شکیل حسین کو پستول سمیت گرفتار کیا۔ جس نے دوران انٹاروگیشن اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا اعتراف کیا۔ پولیس پارٹیوں نے مختلف مقامات پر چھاپہ زنئی کرتے ہوئے ملزم نیبل خان ولد انور خان سکنہ بھٹیاں حطار کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے مسروقہ ہونی والی رقم مبلغ دوکروڑ23 لاکھ43 ہزار روپے برآمد کرلی۔ بقایہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر پولیس پارٹیاں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جلد ہی دیگر ملزمان کو مقدمہ میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!