کورونا وائرس: ماسک کے بغیر شاپنگ اورپٹرول کی فراہمی پر بھی پابندی لگادی گئی۔

ایبٹ آباد: ہزارہ پولیس کی جانب سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد اور کرونا وائرس کے پھیلاو کو مزید روکنے کیلئے چلائی گئی نو ماسک نو شاپنگ اور نو ماسک نو پیٹرول کے حوالے سے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ہزارہ بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری۔ ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں اس مہم کو مزید بہتر انداز سے جاری رکھے اور آج سے اس پر عملدرآمد کو سختی سے عملدرآمد کروائے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائیاں کی جائے، ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن کی ڈی پی اوز کو ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ پولیس نے اس مہم کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کے دوران ہزارہ بھر میں نو ماسک نو شاپنگ کی خلاف ورزی کرنے پر550 شاپنگ مالز و تاجروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ نو ماسک نو پیٹرول;223;سی این جی کی خلاف ورزی کرنے پر سی این جی اور پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف98مقدمات درج کیے گئے اور4000 سے زاہد دوکانداروں کو معمولی غلطی برتنے پر قانونی کروائی کئے بغیر وارنگ دے کر چھوڑ دیا گیا اور ان کومتنبعہ کیا گیا ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی سے ہر ممکن طور پر بچیں اور اپنے لوگوں پر رحم کریں سنجیدگی سے حکومت کی جانب سے وضع کردہ ہدایات پر عملدآمد کو یقینی بنائیں وگرنہ ہ میں مجبوراً قانونی کاروائیوں کو تیز کرنا ہوگا اور پھر آپ کے لئے پریشانی کا باعث ہو اس لئے بتائے ہوئے عوامل پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔ ہزارہ پولیس نے یہ خصوصی مہم لاک ڈاؤن میں حکومتی کی جانب سے نرمی کرتے ہوئے تمام بازار کھولنے کے بعد حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے، لوگوں میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے اور کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چلائی ہے جسکو تاجر برادری اور سماجی حلقوں کے تعاون سے بھرپور انداز سے چلایا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے تاجروں شاپنگ مالز مالکان اور پیٹرول و سی این جی مالکان کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئی جسکے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور لوگوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں لوگوں کی سنجیدگی بھی سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو مزید بہتر اندازے سے چلایا جائے اور آج سے ہزارہ بھر میں اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے تاکہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہو ئے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقہ کے تاجر برادری اور پیٹرول پمپ و سی این جی مالکان سے ملاقاتیں کریں اور انہیں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوان بھی کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر مکمل پابندی سے عملدرآمد کروائیں تاکہ پولیس فورس اس وباء سے بچ سکے۔ دوران ڈیوٹی لوگوں سے مل جول کے وقت سماجی فاصلہ رکھے اور ماسک کا مکمل استعمال کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!