سی این جی 440 روپے کلوکر دی گئی۔

ایک دن میں 205 روپے کا مہنگی پہلے 235 روپے میں دستیاب تھی سی این جی سیکٹر کے لئے گیس نرخوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
سی این جی ایسوسی ایشن میں پھوٹ نصف سٹیشن کھلے رہئے اکثر مالکان نے ہڑتال کی کال مسترد کردی۔ شہر میں جزوی ہڑتال شہری پریشان۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کے بنیادی نرخوں میں 200 فیصد اضافے کے ایک دن بعد سی این جی کی قیمت میں 205 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے سی این جی ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز نرخوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا تا ہم اکٹر سٹیشن کھلے رہے جہاں سی این جی 235 روپے کلو سے بڑھ کر 440 روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جاتی رہیسوزوکی اور چھوٹی گاڑیاں بطور ٹیکسی چلا کر گزر بسر کرنے والے افراد اور مہنگے پٹرول کے باعث سی این جی پر گاڑیاں چلانے والوں نے قیمت میں دگنے اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس فیصلے کا ظالمانہ اور غریب دشمن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!