ایبٹ آباد کینٹ میں امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد اور مکمل تفصیلات۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے چار، مسلم لیگ(ن) نے تین، پیپلزپارٹی نے ایک جبکہ مسلم لیگ(ن) کے دو حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے۔ انتخابی نتائج کے بعد یہ توقع ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں پاکستان مسلم  لیگ(ن) حکومت بنائے گی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کئے جانیوالے انتخابی نتائج کے مطابق

وارڈنمبر ون میں پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر سلیمان عباسی 454ووٹ لیکر پہلے، مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد جاوید 193ووٹ لیکر دوسرے، جماعت اسلامی کے امیدوار 168ووٹ لیکر تیسرے جبکہ سردار خورشید انور 98ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

وارڈنمبر دو میں آزاد امیدوار واجد خان 744ووٹ لیکر پہلے، پی ٹی آئی کے امیدوارتیمور خالد 693ووٹ لیکر دوسرے جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈاکٹر سلطان محمد 49ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس وارڈ میں صرف تین امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔

وارڈ نمبر تین میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹوگوجر537 ووٹ لیکر پہلے، آزاد امیدوار خاور خان 519 ووٹ لیکر دوسرے، آزاد امیدوار محسن شہزاد 465ووٹ لیکر تیسرے، پی ٹی آئی کے امیدوار شہزاد افضل کھٹانہ 383ووٹ لیکر چوتھے، جبکہ راجہ ذوالفقار علی بھٹو174ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبر چار میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بیدار بخت عرف فقیرا خان1557 ووٹ لیکر پہلے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نزاکت خان 1094 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار عظیم خان عباسی 178 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

وارڈنمبر پانچ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فواد علی جدون 635ووٹ لیکر پہلے، پی ٹی آئی کے امیدوار فہیم گل اعوان559ووٹ لیکر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار حسام حفیظ305ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبرچھ میں پی ٹی آئی کے احتشام الحق قریشی419ووٹ لیکر پہلے، مسلم لیگ(ن) کے اعجازگل220ووٹ لیکر دوسرے،آزادامیدوار خرم شہزاد212ووٹ لیکر تیسرے، آزادسیّدوقاص شاہ گیلانی 166ووٹ لیکر پانچویں، آزادامیدوار عثمان یونس205ووٹ لیکر چھٹے نمبر پر رہے۔

وارڈنمبر سات میں مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوار دلاور خان711ووٹ لیکر پہلے، آزادامیدوار واصف افتخار 266لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ اس وارڈ میں صرف دو ہی امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔

وارڈنمبر آٹھ میں پی ٹی آئی کے امیدوار دانیال خان جدون595ووٹ لیکر پہلے، مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ارشد محمود423ووٹ لیکر دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار محمود سلطان 104ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبر نو میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہارون خان پہلے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ملک سجاد دوسرے نمبر پر رہے۔ اس وارڈ سے صرف دو ہی امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔

وارڈنمبر دس میں مسلم لیگی امیدوار نبیل اشرف تنولی 1083ووٹ لیکر پہلے، پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز احمد جدون954 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ جے یو آئی کے افضال احمد عباسی 164ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!