خاتون ایس ڈی ای او کو شوہر نے ذبح کر دیا۔

رضوانہ شاہین گزشتہ 2 ماہ سے شوہر اور 4 بچوں کے ہمراہ خیسری میری خیل گرلز سکول کے سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر تھیں۔
شوہر نجیب اللہ نے خنجر کے وار کرنے کے بعد گلا کاٹ دیا لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پشا ور اور پھر بنوں منتقل، ملزم گرفتار۔
طور خم / بنوں (وائس آف ہزارہ) ضلع خیر کی تحصیل لنڈیکوتل میں بنوں سے تعلق رکھنے والی خاتون اے ایس ڈی ای او کو شوہر نے منیجر کے پے در پے وار کرنے کے بعد ذبح کر دیا، پولیس نے شوہر نجیب اللہ کوگرفتار کرلیا گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خیسری میری خیل کے سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رضوانہ شاہین ساکن ضلع بنوں کی ذبح شدہ لاش ملی منقولہ گزشتہ 2 ماہ سے بے روزگارشوہر اور 4 بچوں کے ہمراہ رہائش پذیرتھی۔ اس دوران مقتولہ کے ہمراہ گزشتہ دو ماہ سے رہائش پذیر خاوند اور چار بچے غائب پائے گئے واقعہ کی اطلاع مقامی لوگوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکر مزید کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جہاں ابتدائی کاروائی کے بعد خاتون کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے پشا ور نقل کر دیا گیا اور بعد ازاں کا روائی مکمل کر کے نعش ورثا کے حوالہ کر کے آبائی علاقہ کو ٹکہ محمد خان ڈومیل بنوں منتقل کر دی گئی۔

لنڈی کوتل پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پر اسرار طور پر غائب ہونے والے خاتون ٹیچر کے شوہر نجیب اللہ ولد خان اللہ سکنہ کوٹکہ ڈومیل بنوں کی گرفتاری کیلئے بنوں پولیس حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے فوری کارروائی کے دوران مذکورہ بالا ملزم کو بچوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا جن میں ملزم کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں بعد ازاں بچوں کو کم عمری کی وجہ سے خاندان والوں کے حوالہ کر دیا جبکہ ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی لنڈی کوتل پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نجیب اللہ کو مزید تفتیش کیلئے لنڈی کوتل منتقل کیا جائے گا جس کے بعد کیس کے حوالے سے مزید پیش رفت کا امکان ہے خاتون کی لاش گاؤں پہنچادی گئی جہاں پر آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا پولیس تفتیش میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گھر یلو نا چاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم کیس کی مزید کڑیاں ملزم سے مکمل تفتیش کے بعد ہی سلجھائی جاسکتی ہیں۔ لنڈی کوتل کے تنظیم اساتذہ کے صدر شریف اللہ آفریدی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانے اور قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!