ایبٹ آباد میں لینڈ مافیا کا نیا گروپ سرگرم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد میں لینڈمافیا کا نیاگروپ سرگرم۔ خواتین کے نام پرپلاٹ منتقل کرکے ہتھیانے کا سلسلہ۔ متعددخواتین بھی گروہ میں شامل۔اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں لینڈ مافیاکاایک خطرناک گروہ سرگرم عمل ہے۔ جودن دیہاڑے مانسہرہ روڈ پرموجود لوگوں کے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس پر قبضہ کرلیتاہے۔ مسلح افراد پلاٹ پر جا کربیٹھ جاتے ہیں۔ اگر کوئی پوچھنے نہ آئے تو یہ پلاٹ گروہ میں شامل خواتین کے نام پر منتقل کروا کر، آگے فروخت کردیاجاتاہے۔ ذرائع کے مطابق لینڈمافیا کے اس گروہ چند شامل خواتین بھی شامل ہیں۔ لوگوں کے قیمتی پلاٹ ان خواتین کے نام پر ٹرانسفرکرنے کے بعد آگے فروخت کئے گئے ہیں۔ خالی پلاٹ پرقبضہ کے بعد یہ گروہ قبضہ چھوڑنے کا پندرہ سے بیس لاکھ روپے بھتہ بھی وصول کررہاہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے پولیس حکام سے اس گروہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ بصورت دیگر کسی بڑے خون خرابے کاخدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!