ایبٹ آباد پولیس اور ایکسائز کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم کاغذی خانہ پری تک محدود۔ آئس جیسے جان لیوا نشے کی بدولت سینکڑوں خاندان تباہ ہو گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پولیس اور ایکسائز کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم کاغذی خانہ پری تک محدود۔ آئس جیسے جان لیوا نشے کی بدولت سینکڑوں خاندان تباہ ہو گئے۔ کئی نوجوان دوران علاج جاں بحق۔ آئس فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس اور ایبٹ آباد پولیس کے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں پر گرفت ڈھیلی کر رکھی ہے۔ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کے عملے کی کارکردگی خانہ پری تک بھی محدود نہیں رہی۔ جبکہ ماضی میں تھانہ ایکسائز کے ایس ایچ او نے نامی گرامی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا۔ تاہم پچھلے کئی ہفتوں سے ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کا عملہ ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا ہواہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد کے پوش علاقوں میں کے علاوہ لنک روڈ ایبٹ آباد، منڈیاں، سپلائی، نواں شہر میں آئس جیسے جان لیوا نشے کی فروخت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پچھلے دو سالوں کے دوران ایبٹ آباد میں سینکڑوں خاندان آئس کی بدولت تباہ ہوچکے ہیں۔ کئی نوجوان دوران علاج موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ جبکہ منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ مقامی لوگ صرف اللہ تعالیٰ کے عذاب کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب آئس بیچنے والوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا؟ کیونکہ پولیس اور ایکسائز کے اہلکار ان منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!