رجوعیہ میں تاریخی مندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) رجوعیہ گاؤں میں تاریخی مندر کی موجودہ صورت حال توجہ طلب ہے شہریوں نے آثار قدیمہ کے حکام ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ رجوعیہ اور حویلیاں میں موجود تاریخی مندروں کی طرف خصوصی توجہ دیکر ان تاریخی ورثہ کو محفوظ بنایا جائے۔ذرائعکے مطابق پاکستان کے قیام سے پہلے کی رجوعیہ مندر اور حویلیاں شہر کے اندر موجود کرڑوں روپے کے ان تاریخی ورثوں کو محفوظ بنایا جائے اور حکومتی کی عدم دلچسپی سے یہ تاریخی ورثہ روز بروز ختم ہو رہا ہے حویلیاں کے مندر پر بعض عناصر قابض ہونے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں محکمہ آثار قدیمہ یا محکمہ متروکہ املاک وقف کے حکام ان تاریخی ورثوں کو اپنے قبضہ میں لیں اور انھیں قبضہ مافیا کرنے والوں سے بچایا جائے رجوعیہ گاؤں میں ہندؤں کی اس عبادت گاہ کو محکمہ آثار قدیمہ اپنے کنٹرول میں لیکر اس کو مزید تباہی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اسکی تزین وآرائش کا کام شروع کیا جائے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!