ایبٹ آباد‘سلہڈ میں کوسٹرکی ٹکرسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا ملازم جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ملازم کو کچل دیا موٹر سائیکل سوار موقع پر جابحق کوسٹر ڈرائیور فرار کینٹ پولیس نے نامعلوم کوسٹر ڈرائیور کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کریم پورہ کا رہائشی قیصر ولد محمود اپنے موٹرسائیکل پر حویلیاں سے ایبٹ آباد کی طرف آ رہا تھا کہ سلہڈ کے مقام پر ایبٹ آباد سے پنڈی جانے والی تیز رفتار کوسٹر نمبری 6102 نے اُسے کچل دیا جس کے نتیجے میں ایوب میڈیکل کمپلکس کا ملازم قیصر ولد محمود ساکنہ کریم پورہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں نعش پورسماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی کینٹ پولیس نے نامعلوم کوسٹر ڈرائیور کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!