نسیم خان کی کارروائی میں پکڑے جانیوالے منشیات فروش کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نسیم خان کی کارروائی میں پکڑے جانیوالے منشیات فروش کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔ذرائع کے مطابق تقریبا چھ ماہ قبل ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کے دوران مشہور منشیات فروش اخلاق ولدضبط خان ساکنہ جمرود دروان ناکہ بندی مانگل انٹر چینج سے دروان تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3131 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ علت 421 زیر دفعہ 9Dcnsaکے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا ملزم کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج 6 کی عدالت میں زیر تجویز تھا گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی ملزم کے خلاف گواہان استغاثہ کے ٹھوس ثبوتوں اور ریکارڈ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر اور ملزم کو زیر حراست پیش کیا جسکو پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!