مشہور منشیات فروش عبدالرقیب کو دوکلومال سمیت گرفتار کرلیا۔

تناول:ایس او تھانہ شیروان عبدالغفور قریشی نے شیروان کے مشہور منشیات فروش عبدالرقیب کو دوکلومال سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں بھتیل کا رہائشی عبدالرقیب ولد اخترحسین کافی عرصہ سے خفیہ طور پر منشیات فروشی کا دھندہ کرتا چلا آرہاتھا۔ مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شیروان عبدالغفور قریشی نے کارروائی کرکے عبدالرقیب کو دوکلوچرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ شیروان عبدالغفورقریشی نے وائس آف ھزارہ کو بتایا کہ منشیات جیسی لعنت ہماری نوجوان نسل کے لیئے تباہی کا باعث ہے میں تھانہ شیروان میں تعیناتی کے ساتھ یہ عہد کیا تھا کہ جس طرح علاقے کے شریف النفس لوگ ان منشیات فروشوں سے تنگ ہیں اور اپنی نوجوان نسل کی تباہی سے خوفزدہ ہیں ان شاء اللہ ان لوگوں ان جرائم پیشہ افراد سے نجات ضرور دلاؤں گا۔اب اللہ کا کرم ہے علاقے کی فضا امن کا گہوارہ بن رہی ہے آہستہ آہستہ منشیات فروش علاقہ بدر ہونے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب علاقے سے منشیات فروشی کے دھندے کا مکمل خاتمہ ہوگا جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث مافیا کے خلاف میری اور میری ٹیم کی جنگ اسی طرح جاری رہے گی اور نتائج عوام کو نظر آئیں گے عوام بھی جرائم کی نشاندہی کریں آپ کی پولیس آپ کے تحفظ کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!