چارسالہ بچے کوجنسی زیادتی کے بعدقتل کرنیوالے عمران عرف جھولا کو سزانے موت پانچ لاکھ جرمانے کی سزاسنادی۔

ایبٹ آباد (سردار فیضان سے)چائلڈ کورٹ کے جج شاکراللہ خان نے چار سالہ زریاب جنسی زیادتی کیس میں ملوث ملزم عمران عرف جھولا کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور چائلڈ ایکٹ میں چودہ سال قید بامشقت دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جرمانہ اور ہرجانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں میں 6,6ماہ قید کی سزا میں توسع کر دی جائے گی اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ ملزم عمران ولد گل افسر المعروف جھولا سکنہ جنگیاں سرائے صالح ہری پور کے رہائشی نے چار سالہ معصوم بچے زریاب خان دختر فدا محمد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

جس پر حویلیاں پولیس نے علت 168 زیر دفعہ302/377/53CPA کے تحت واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ملزم کی درخواست سیشن کورٹ کے جج نے خارج کر دی جس پر ملزم نے بعد ازاں عدالت عالیہ میں درخواست گزاری کی جہاں سے عدالت نے ملزم کی درخواست دوبارہ خارج کر دی ملزم کا کیس ٹرائیل کورٹ میں زیر سماعت تھا جس میں تمام گواہان استغاثہ کے بیانات قلمبند کیے کرنے کے بعد گزشتہ روز ملزم کے ٹرائل کی سماعت ہوئی عدالت نے وکلاء کے دلائل سنے جس کے بعد ریکارڈ  اور وکلاء کے دلائل کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت نے مجرم کی موجودگی  فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!