کینٹ الیکشن: 46پولنگ سٹیشنوں میں سے 37حساس قرار۔ فوج تعینات نہ کرنے کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈ الیکشن کس کس کے سر سجے گا تاج؟ایبٹ آباد کے دس وارڈ اور حویلیاں کے دو وارڈز میں انتخابی دنگل بارہ ستمبرکوہوگا۔تمام تر تیاریاں مکمل۔46 پولنگ اسٹیشن میں 37 حساس جبکہ نو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیئے گئے۔سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات۔تمام سامان پولنگ والی جگہ پہنچ گیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ کینٹ بورڈ الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل۔پولنگ آج نو بجے شروع ہوگئی جو بغیر کسی وقفے پانچ بجے تک جاری رہے گئی۔ایبٹ آباد کے دس وارڈز میں 37957 ووٹ درج ہیں جن میں 19698 خواتین اور 18259 مرد ووٹرز رجسٹر ہیں۔
حویلیاں کینٹ بورڈ کے وارڈ نمبر ایک میں ٹوٹل وارڈ میں 4300 ووٹ رجسٹر ہے وارڈ نمبر دو میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 5800 ہے۔
حویلیاں میں دو تحریک انصاف دو مسلم لیگ ن دو پاکستان تحریک لبیک اور ایک آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
ایبٹ آباد میں ٹوٹل دس وارڈ میں 53 امیدواد ہیں جن میں نو تحریک انصاف آٹھ،مسلم لیگ ن و دیگر سیاسی جماعتوں سمیت بڑی تعداد میں آزاد امیدوار شامل ہیں۔
وارڈ نمبر 1 میں 2610 ووٹ رجسٹر ہیں وارڈ نمبر دو میں 4715 ووٹ رجسٹر ہیں وارڈ نمبر تین میں 4040 ووٹ رجسٹر ہیں وارڈ نمبر چار میں 6394 ووٹ رجسٹر ہیں وارڈ نمبر 5 میں 3794 ووٹ رجسٹر ہیں وارڈ نمبر 6 میں 2859 ووٹ موجود ہیں وارڈ نمبر سات میں 1612 ووٹر رجسٹر ہیں وارڈ نمبر 8 میں 2388 ووٹ موجود ہیں وارڈ نمبر نو میں 2866 ووٹ رجسٹر ہیں اور وارڈ نمبر دس میں 6679 ووٹ رجسٹر ہیں ایبٹ آباد کے دس وارڈ میں 53 امیدوار ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 8 پاکستان تحریک انصاف کے 9 پاکستان پیپلزپارٹی کے تین پاکستان عوامی تحریک کے 4 پاکستان تحریک لیبک کے 3 جے آئی کے سات اور 20 آزاد امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہی ہیں۔

کالا باغ کے دو وارڈ موجود ہیں دونوں وارڈ میں دو ہی امیدوار موجود تھے جو پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں ایک کا تعلق تحریک انصاف اور دوسرے کا مسلم لیگ ن سے ہے آج بلا چلے گا شیر دہارے گا یا تیر چلے گا کون بننے گا کینٹ بورڈ کا ممبر عوام آج اپنا ووٹ دے کر خود چناو کرے گئی اپنی قسمت کا فیصلہ۔تمام وارڈوں میں پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ٹوٹل 46 اسٹیشن ہیں جن میں 37 حساس اور نو انتہائی حساس ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!