قرنطینہ سنٹروں میں سہولیات کافقدان۔ مریض سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد:قرنطینہ سنٹروں میں سہولیات کافقدان۔ مریض سراپا احتجاج۔ گزشتہ روذ گلیات میں ایک ہی خاندان کے افراد کو کرونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر خاندان کے تمام افراد کو ضلعی انتظامیہ نے گلیات سے لا کر ڈی ایچ کیو اسپتال کے قرنطینہ سنٹرمیں منتقل کیا تھا جب کہ اسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کو کوئی سہولت میسر نہیں۔کرونا وائرس میں مبتلا جمیل نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسپتال میں کوئی سہولت مہیسر نہیں نہ پانی ہے اور نہ ہی ہیٹر کو بندوبست ہے ‘ واش روم میں پانی تک نہیں آ رہا کھانے کے لیے سخت دال اور ایک روٹی دی جا رہی ہے۔جب کہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بلند و باغ دعوے کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نے ایبٹ آباد شہر میں جو ہوٹل قرنطینہ سنٹر بنائے تھے وہ تمام کے تمام خالی ہیں جب کہ اسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کو لا کر دیگر مریضوں زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!