گرمی کی شدت بڑھتے ہی ڈائریا اورگیسٹرو کے کیسوں میں اضافہ۔

ایوب ٹیچنگ اور ڈی ایچ کیو،وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کارش۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث شہر میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وباء پھیل گئی ہے۔ دو ہفتوں کے دوران گیسٹرو، ڈائریا سمیت مختلف بیماریوں کے باعث کئی بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں تا حال ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ ایوب ٹیچنگ اور ڈی ایچ کیو،وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ایک ایک بیڈ سے دو سے چار بچوں تک رکھ کر علاج کیا جارہا ہے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ چارسو سے زائد بچوں کو لایا جارہا ہے۔ ہسپتالوں میں چھوٹے بچوں، بڑے بچوں کے داخلے کے باعث رش بڑھ گیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق موسم گرما میں سادہ پانی اور حفاظتی اقدامات کو اپنانا چاہئے۔ گیسٹرو اور ڈائریا کی مرض میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بچوں کے مختلف امراض میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!