یوٹیلٹی سٹور کا سبسڈی والا گھی دوکانداروں پرفروخت کرنے والاگرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی پی او کے احکامات پر حویلیاں پولیس کی بڑی کارروائی سرکاری سبسڈی والا گھی ملی بھگت سے عام دوکان داروں کو دیا جانے والا گھی جوسٹور پر ایک سو تیس روپے ریٹ کا ہے دوکانداروں کو مہنگے داموں دیکر دوسو دس روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا موقع پر پولیس نے پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت ہونے والا ڈالڈا سرعام حویلیاں بازار میں فروخت ہوتے ہوئے پکڑا گیا ٹرک ڈرائیور گرفتار عوامی حلقوں کا اس کاروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا شہریوں نے کہا ان عناصر کو بھی گرفت میں لایا جائے جو اس گھناونے دھندے میں ملوث ہیں بالخصوص وہ لوگ جو اس کی خریداری سستے داموں کر رہے ہیں اور مارکیٹ میں عوام الناس کو حکومتی ریلیف کا دیا گیا گھی مہنگے داموں فروخت کر کے حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں عوامی حلقوں کے مطابق جو ہول سیل کے ڈیلر اس گھناؤنے دھندے میں ملوث ہیں انکی گرفت انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!