مریضوں کے غلط آپریشن کرنے پر چودہ ڈاکٹروں کو نوٹس جاری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مریضوں کے غلط آپریشن کرنے سمیت مختلف شکایات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور سمیت صوبے کے 14 ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کرلی ہیں سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ان ڈاکٹروں سمیت ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی۔ پی ایم ڈی سی ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ شکایات پشاور کے نو ڈاکٹروں کے خلاف دی گئی ہے تاہم ڈاکٹروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ آپریشن سے قبل ان کے مریضوں کے باقاعدہ طور پر دستخط بھی لئے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے جان بوجھ کر غفلت نہیں کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریضوں کے غلط آپریشن کرنے اور صحت کارڈ پر شکایات کے حوالے سے ایبٹ آبادکے بعض پرائیویٹ ہسپتالوں کے خلاف تحقیقات پہلے سے ہی محکمہ صحت کر رہی ہے۔ صحت کارڈ کے حوالے سے جن ہسپتالوں کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا اب وہاں پر دوبارہ آپریشن ہو رہے ہیں۔ کے حوالے سے بھی اب تک شکایات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!