گرمی کی آمد کے ساتھ ہی ایبٹ آباد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاوئن۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گرمی کی آمد کے ساتھ ہی شہربھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون۔میریور گلیات کہیال ملکپورہ سلہڈ بانڈہ پھگواڑیاں سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔عوام سراپا احتجاج اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ واپڈ کے اہلکاروں نے عوام کا پسینہ نکالنا شروع کردیا۔شہر بھر میں پچھلے دو روز سے مسلسل بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کا جینا حرام کردیا۔بچوں سمیت بزرگوں کی نظریں پنکھوں سے ہٹانے کا نام ہی نہیں لے رہی۔بچے بار بار اپنے والدین سے پوچھنے لگے بجلی کب آئے گئی؟

بجلی کی بندش سے تاجر برادری کو بھی مشکلات کا سامنا ہے درزی بھی لائٹ آنے کا انتظار کرنے لگے بجلی بندہونے سے ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی جس سے شہری پانی کے ایک ایک قطرے کو بوند بوند ترس گئے اس حوالے سے شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محکمہ واپڈ کے اہلکار اپنا قبلہ درست کریں اور بجلی آٹھ آٹھ گھنئے بند کرنے سے باز آجائیں جس پر شہریوں نے ایم این اے علی خان جدون سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا دیگر احتجاج کی دھمکی بھی دے دی ہے.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!