معمولی جھٹکے کیساتھ ہی تناول کی بجلی بند۔

تناول: معمولی سا موسم خراب ہوتے ہی تناول کی بجلی بند کردی جاتی ہے واپڈا اہلکار صرف کام سے جان چھڑانے کے لیئے تناول کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہیں بجلی کی لائنیں درختوں میں اٹی رہتی ہیں شاخ تراشی کے نام پر بجلی بند کرنے کا ڈرامہ بھی کئی بار رچایا جاتا ہے تاہم عملی طور پر اس پر کوئی کام نظر نہیں آتا کئی ایک علاقوں کے ٹرانسفارمر دو دو فیز پر چل رہے ہیں جس وجہ سے عوام کو بجلی کے کم وولٹیج کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایم این اے اور ایم پی اے کو بجلی کی ترسیل کے حوالے سے سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے۔

منتخب نمائندوں نے اپنے طور پر کبھی بھی ان رپورٹوں انکوائری نہیں کروائی یہ رپورٹیں سچ ہیں یا جھوٹ آج تک کوئی نہیں جان سکا لوئر تناول کی عوام کے ساتھ محکمہ واپڈا کا اگر یہ ہی طرز عمل جاری رہا تو کسی بھی وقت عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا محکموں کی غفلت اور کوتاہی عوام میں منتخب نمائندوں کے لیئے نفرت کا سبب بھی بن رہی ہی ہے منتخب نمائندے تناول کی عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے اپنی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم کے ذریعے تناول کی عوام میں جاکر معلومات اگھٹی کرکے بجلی بندش کے اصل محرکات عوام کے سامنے لائیں تاکہ منتخب نمائندوں کے لیئے عوام میں پائی جانے والی نفرت کو ختم کرنے میں مدد ملے اور جو لوگ بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ ہیں ان کا تعین کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تناول کی عوام ایم این اے علی خان جدون سے مطالبہ کرتی ہے کہ تناول میں بجلی کی بلاوجہ بندش کا سخت نوٹس لے کر اس نہ رکنے والے سلسلے کو بند کروائیں تاکہ تناول کی عوام کو بجلی کی ترسیل کے حوالے سے عملی ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!