سر زمین ہزارہ کا ایک بیٹا وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا

حویلیاں: سر زمین ہزارہ کا ایک بیٹا وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مکران میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے والے افتخار احمد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا. پاک آرمی کا یہ جوان گاؤں کی بستی “ڈنہ” ایبٹ آباد کا رہنے والا تھا, جو بلوچستان مکران میں تعینات تھا جہاں حادثاتی طور پر شہید ہوا, گذشتہ شب شہید کے جسد خاکی کو پاک آرمی کے جوانوں نے آبائی بستی ڈنہ پہنچایا جو ایبٹ آباد, یونین کونسل سلہڈ میں واقع ہے , جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا, پاک فوج کے دستے نے شہید سپاہی کی میت کو سلامی پیش کی جبکہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے قبر پر پھول بھی رکھے گئے ۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!