چترال میں فوج کی چو کیوں پرحملہ ناکام:ایک درجن دہشتگر دہلاک۔

کالاش میں 2 پوسٹوں کو جدید اسلحہ سے نشانہ بنایا گیا پاک فوج کی بھر پور کاروائی 4 جوان مادر وطن کے دفاع پر قربان متعدد دہشت گرد زخمی۔
علاقے میں سرچ آپریشن افغان صوبے کنڑ اور نورستان میں دہشت گروں کی نقل و حرکت سے افغان حکومت کو پہلے آگاہ کیا تھا اُمید ہے افغانستان اپنی ذمہ داری پوری کریگا: آئی ایس پی آر۔
راولپنڈی(وائس آف ہزارہ) چترال میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی دو چوکیوں پر دہشتگروں نے حملہ کر دیا۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بارہ دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے چار جوان بھی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل علاقے کالاش میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے نورستان اور کنڑ صوبوں کے گور دیش، پتی گال، برگ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اطلاعات تھیں اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ بر وقت شیئر کیا گیا تھا۔

خطرے کے بڑھتے ہوئے ماحول کی وجہ سے اپنی چوکیوں پر پہلے ہی ہائی الرٹ پر کیا ہوا تھا۔ بہادر فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران بارہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ بڑی تعداد شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جاسکے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ چترال کے بہادر عوام بھی دہشت گردوں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت دینے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استمعالفہ ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!