قیامت کی نشانیاں: اپنے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے درندہ صفت باپ کی درخواست ضمانت خارج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) چائلڈ کورٹ کے جج شاکراللہ خان نے اپنے ہی سگے بیٹوں جن میں سے ایک کے ساتھ مسلسل سات سال جبکہ دوسرے ذہنی معذور چھوٹے بیٹے کے ساتھ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک ماہ جنسی تشددکا نشانہ بنانے والے انسانی شکل میں درندہ باپ سعید الرحمن کی عدالت نے ضمانت خارج کردی ملزم کی جانب سے سحرش حبیب دلازک اور مدعی مقدمہ کی جانب سے نعیم اکبر اور نزاکت تنولی ایڈوکیٹ نے پیروی مقدمہ کی۔

ذرائع کے مطابق شہباز احمد ولد سعید الرحمن قوم اعوان سکنہ کسیل حویلیاں کی مدعیت میں رپورٹ درج کی مدعی مقدمہ نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرے والد سعید الرحمن ولد کریم داد سکنہ پھلوالی حویلیاں نے جب میری عمر 8/9سال تھی کے ملزم جو رشتے میں میرا حقیقی باپ ہے جس نے رات کے وقت مجھے اپنے پاس بلایا اور لاڈ پیار کرتے ہوئے مجھے اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنایا اس کے بعد میرے ساتھ آج تک یہی فعل کرتا رہا اب چونکہ میں سمجھ دار ہوچکا ہوں میں نے اپنے سگے چچا اور دیگر رشتہ داروں کو بتایا جنہوں نے سواے تسلیوں دینے کے علاؤہ کچھ نہ دیا۔

یہ کہ آج سے ایک سال قبل میرے چھوٹے بھائی افراز بعمری 16/17 سال کو ملزم کو کراچی لیکر گیا جو کہ ذہنی معذوربھی ہے ساتھ لیکر کراچی میں دہی دودھ کی دوکان میں کام کے لیے لے گیااور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بدفعلی کرتا رہا جو میرا چھوٹا بھائی کراچی سے بھاگ کر حویلیاں آ گیا ہر طرف سے مایوس ہو کر بازار راولپنڈی سے زہر چوہے مار خرید کر اپنے گاؤں لیکر باارادہ خودکشی پہاڑی کی طرف گیا تو راستے میں مجھے گاؤں کا ایک شخص رحمان ولد احمد دین ملا جو کہ میرے والد کیا دوست بھی ہے اسے زہر دکھائی اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بتلایا اور اپنے ارادہ خودکشی کا بتلایا جس نے مجھے سمجھایا اور واپس بھیجا اور میرے والد کو سمجھانے کی کوشش میں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور میرا والد زخمی ہوا اور میرے والد کی رپورٹ پر تھانہ حویلیاں میں زیرِ دفعہ 337 کے تحت مقدمہ درج ہوا اور بعد ازاں راضی نامہ ہوا۔

جبکہ ملزم ہمیں جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے اور ہمیں ڈر ہے کہ جس طرح مصوم زینب کو جنسی تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا ہمارے ساتھ بھی ایسا کرے گا جس پر پولیس نے علت 53 سال12.01.018 زیر دفعہPPC377 کے تحت تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج ہو کر ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا گزشتہ روز ملزم کی درخواست ضمانت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں سماعت ہوئی ملزم کی اور مستغیث مقدمہ کی جانب سے وکلاء نے دلائل پیش کیے عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم سعید الرحمن کی ضمانت خارج کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!