ہر پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک فروخت ہونے کا انکشاف۔

انکوائری میں نادر احکام کی مزاحمت تفتیش روکنے والے حج کو ان کے اہل خانہ کا لیک ڈیٹا دکھایا جائے، نور عالم۔
ملک کی بقاء کا معاملہ ہے، ڈیٹا لیکچ اور این ٹی ایل میں کرپشن کی فیکٹ فائنڈنگ تحقیقات ہونی چاہئے، چیئر مین پی اے سی۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک ہونا ملکی بقا کا معاملہ ہے، انکوائری سے روکنے والے حج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھا ئیں۔ ایف آئی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ نادرا حکام کی جانب سے انکوائری کے دوران مزاحمت کا سامنا ہے۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایف آئی اے حکام نے نادر اڈیٹا لیک کیس پر بریفنگ دی۔ چیئر مین پی اے سی نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا لیک کر کے فروخت کیا گیا، ہر ایک پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک کر کے فروخت کیا گیا، یہ پاکستا کی بقا کا معاملہ ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈیٹا لیک انکوائری کے دوران نادر احکام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، ریکارڈ حاصل کر رہے تھے کہ نادرا کا ایک افسر ہائیکورٹ چلا گیا۔ نور عالم خان نے کہا کہ انکوائری سے روکنے والے حج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھا ئیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس حساس معاملہ کی انکوائری ہونے دیں، یہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے۔ چیئر مین پی اے سی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عدلیہ کا دنیا میں 128 واں نمبر ہے، نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل میں کرپشن کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ہونی چاہئے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل کرپشن پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!