ایس ایچ او تھانہ میرپورطاہرسلیم نے قاتل کو گرفتار کرکے قتل کئے جانیوالے شخص کی لاش غار سے برآمدکرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او تھانہ میرپورطاہرسلیم نے قاتل کو گرفتار کرکے قتل کئے جانیوالے شخص کی لاش غار سے برآمدکرلی۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ عالم زیب ولد فردوس خان سکنہ آلائی، بٹگرام جوکہ ایبٹ آبادکے نواحی گاؤں بانڈہ نبی میں چوکیداری کرتاتھا۔تھانہ میرپور کے ایس ایچ او طاہر سلیم کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ عالم زیب نے ایک شخص کو پھندا لگاکرقتل کرنے کے بعد اس کی لاش بانڈہ نبی کے ایک دشوارگزارپہاڑ میں چھپارکھی ہے۔جس پرایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے کارروائی کرتے ہوئے عالم زیب کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے بتایاکہ معین ولد میر صد خان عمر تیس سال اس کا قریبی رشتہ دارہے۔اورمعین نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد میری بیوی کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے۔

گزشتہ رات ایک بجے مقتول کو بلا کر اس کا گلا آہنی تار سے دبا کر اسے قتل کیا اور لاش بانڈہ نبی کے پہاڑ میں واقع ایک غار میں چھپادی۔ جس پر پولیس کی نفری ملزم عالم زیب کو موقع پر لے گئی۔ جہاں اس نے ایک گہری کھائی میں چھپائی گئی معین کی قتل شدہ لاش کو نکالا۔ مقتول معین کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ تھانہ میرپور میں ایس ایچ او طاہر سلیم کی مدعیت میں عالم زیب کیخلاف زیر دفعہ 302پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!