جدہ میں سردار محمد یوسف کے اعزاز میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کی جانب سے افطار ڈنر۔

جدہ(وائس آف ہزارہ) چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ و سابقہ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کے اعزاز میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کی جانب سے افطار ڈنر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں فورم عہدے دران و ممبران نے شرکت کی۔عشائیہ کی صدارت چیئرمین ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اشفاق قریشی نے کی جبکہ اعزازی مہمان سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ اور چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر تھے۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے فورم عہدے دران چیئرمین اشفاق قریشی،صدر چوہدری نورالحسن گجر، وائس چوہدری دلپذیر، جنرل سیکرٹری محمد اقبال، صدر تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن جدہ محمد اعظم اور دیگر نے سردار محمد یوسف اور انکے ساتھ آئے ہوئے کاروباری و سماجی شخصیت قادر زمان لالہ،حاجی چن زیب،سردار خیبیب اور چیئرمین گجر اتحاد فاونڈیشن اقبال ہزاروی کوعمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے فورم کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور صوبہ ہزارہ کے لیے ہر ممکن اوورسیز کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کے دیار غیر میں ہزارے والوں کا اتحاد دیکھ کر دلی خوشی ہوئی اور تمام زمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے جو اپنے لوگوں کے لیے فلاحی کام کرتے ہیں اور صوبہ ہزارہ کے لیے جدوجہد میں شامل ہیں انشائاللہ صوبہ ہزارہ کے لیے بل سینٹ اور قومی اسمبلی نے جوائنٹ کیمٹی کو بھیج دیا ہے صوبہ ہزارہ ہزارے کی عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم اس حق کو لیکر رہیں گے ملکی حالات میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے انشائاللہ آنے والے دن بہتر ہوں گئے اورسیز زیادہ سے زیادہ رقم پاکستان بھیجیں اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب میں فورم کے دیگر عہدے دران نائب صدر سردار محمد رفیق، جوائنٹ سیکرٹری رفیق خان،فنانس سیکرٹری امتیاز قریشی، اور مجلس شورا کے سنئر ممبران،شاہ جہاں قریشی، راجہ محمد بشیر، پرویز قریشی، راجہ دانش،عاطف تنولی،علی وارث خان،صدر مسلم لیگ ن جدہ باڈی میاں رضوان الحق اور دیگر نے بھی سردار محمد یوسف کو عمرہ کی مبارکباد دی اور خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!