ڈی آر سی کی کوششوں سے نذیرداد خان قتل کیس کا راضی نامہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی آر سی حویلیاں کی کوشش سے مقدمہ قتل کا راضی نامہ ہو گیا، ایک سال قبل یونین کونسل جھنگڑہ کے گاؤں کالومیرا میں نذیر داد خان نامی شخص قتل ہوا تھا،ڈی آر سی حویلیاں نے مقامی عمائدین کے تعاون سے دو خاندانوں کو جوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں کالومیرا میں ڈیڑھ سال قبل نذیر داد خان اور جمعہ خان نامی افراد کے درمیان گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا تھا جہاں پر فریقین پر دفعہ 302/337 علت 634 کے تحت مقدمات درج تھے۔جس میں نذیر داد خان نامی شخص قتل جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے ڈیڑھ سال سے ایک ہی گاؤں کے دو خاندانوں میں سخت کشیدگی تھی جس پر ڈی آر سی حویلیاں کے چیئرمین سلیم خان جدون اور وقارخان نے مقامی عمائدین کے تعاون دونوں خاندانوں سے رابطے کئے اور ان کو باہمی راضی نامہ پر آمادہ کیا گزشتہ روز تھانہ حویلیاں دفتر ڈی آر سی میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ڈی آر سی سلیم خان ڈی ایس پی سجادخان علماء اکرام سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی چیئرمین ڈی آر سی سلیم خان نے عمائدین علاقہ حاجی ملک شیرافضل، غلام حیدرخان،سید عبدالرحمن اور شرازخان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معمولی باتوں پر قتل جیسا اندوہناک قدم اٹھانا کئی خاندانوں کو بکھیر دیتا ہے انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے مقامی پولیس کے تعاون سے ہر تھانہ کی سطح پر ڈی آر سی کا ایسا فورم بنا دیا ہے جہاں لوگ باآسانی اپنی شکایات جمع کروا سکتے ہیں اور ڈی آر سی خلوص نیت کے ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے حاضر ہے چیئرمین ڈی آر سی سلیم خان نے کالومیرا کے مقامی عمائدین کی مشاورت اور تجاویز کے مطابق دونوں خاندانوں کو بغل گیر کروایا اور آئیندہ کے پرامن زندگی بسر کرنے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!